عارف کسانہ
سویڈن
کالم نگار، صحافی،منتظم سٹاک ہوم اسٹڈی سرکل
عارف کسانہ، معروف کالم نگار، صحافی، مصنف اور سٹاک ہوم اسٹڈی سرکل کے منتظم، 24 جون 1964 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام عارف محمود کسانہ ہے۔ اُن کا تعلق جموں و کشمیر سے ہے۔انہوں نے ابتدائی تعلیم آزاد کشمیر اور سیالکوٹ سے حاصل کی، بعد ازاں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے ویٹرنری سائنس میں گریجویشن اور لاہور سے ایم ایس سی (آنرز) مکمل کیا۔ مزید تعلیم کے دوران انہوں نے کشمیری، عربی اور تاریخ میں بھی مختلف اسناد حاصل کیں۔ سویڈن آ کر کارولنسکا انسٹی ٹیوٹ، اسٹاک ہوم سے ایمبریالوجی میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کیا اور میڈیکل ریسرچ کے شعبہ جینیٹک انجنیئرنگ سے وابستہ ہو گئے۔پاکستان اور سعودی عرب میں ویٹرنری آفیسر ہیلتھ کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے بعد 1995 میں سویڈن منتقل ہوئے۔ وہ روزنامہ جنگ لندن، اوصاف، اذکار، کشمیر ایکسپریس، اور اڑان جموں سمیت متعدد اخبارات کے لیے لکھتے رہے۔ ان کا مقبول کالم “افکارِ تازہ” کئی اخبارات میں شائع ہوتا ہے۔
بچوں کے لیے لکھی گئی ان کی کتاب سبق آموز کہانیاں نیشنل بک فاؤنڈیشن اسلام آباد نے شائع کی، جس کا دنیا کی 18 سے زائد زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ وہ فارن پریس ایسوسی ایشن، سویڈن کے رکن بھی ہیں۔
:تصانیف
1۔افکارِ تازہ (کالموں کا مجموعہ) 2۔ سبق آموز کہانیاں (جلد اول و دوم)
علمی و ادبی خدمات پر حکومتِ پاکستان نے انہیں پرائیڈ آف ایکسلنس ایوارڈ سے نوازا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
https://shorturl.fm/CIx9t