سمیرا عزیز الخوبر

سعودی عرب

  سعودی میڈیا خاتون اور پہلی سعودی اردو ناول نگار سمیرا عزیز کا یوم ولادت ہے ۔ سمیرا عزیز الخوبر سعودی عرب میں 24 جون 1976 کو پیدا ہوئیں ۔ انہوں نےاپنی زندگی میں کافی جدوجہد کی  اور  وہ مقام حاصل کر لیا جس کی ان کو امید تھی۔ انہوں نے اپنی زندگی میں میڈیا کے شعبے میں بہت سارے کام کئے ہیں، جیسے وہ ایک صحافی، فلم ڈائریکٹر، پروڈیوسر، ریڈیو کی اینکر، رائٹر اور ایک اچھی اسپیکر ہیں۔سمیرا عزیز ایک کاروباری خاتون ہیں اور وہ سمیرا عزیز گروپ اور سمیرا عزیز انٹرٹینمٹ کی مالک ہیں۔اور جدہ میں مقیم ہیں۔ وہ پہلی خاتون ہیں جنہوں نے سعودی عرب میں اردو ناول لکھا اور بھارت میں بالی ووڈ انڈسٹری میں پروڈکشن ہاوس کھولا جس کا نام ثنا سولکر پروڈکشن ہاؤس ہے وہ ریڈیو پرمرحبا ویتھ سمیرا عزیز کے نام سے ایک ہفتہ وار شو پیش کرتی ہیں جو ایشین ریڈیو لائیو، مملکت متحدہ سے نشر ہوتا ہے ۔موجودہ طور پر وہ ایشین انفارمیشن ایجنسی کی صدر ہیں جو عالمگیر خبریں پیش کرتا ہے انہوں نے اپنے کام سے 2016 میں بہترین خاتون ہونے کا ایواڈ حاصل کیا سمیرا عزیز کے ناول کا نام تھا “رشتہ بدل بھی جاتے ہیں”۔ انہوں نے عورتوں کے حقوق کے لئے بھی بہت کام کیا ہے اور بہت سارے مضامین انگلش اور اردو زبان میں لکھے ہیں۔

سمیرا عزیز نے بہت سارے سوشل فارم اور ایونٹ میں حصہ لیا ہے اور ہر جگہ انہوں نے سعودی عرب کی اچھائی کے بارے میں لوگوں کو بتایا ہے ان کو مختلف زبانوں پر عبور حاصل ہے جس کی وجہ سے وہ لوگوں میں جلد ہی گھل مل جاتی ہیں۔ سمیرا عزیز نے سعودی عرب کا سب سے بڑا اجتماع حج بھی کور کیا ہے۔ سمیرا عزیز نے پرنسس کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔