تعلیمی ادارے نہ صرف طلبا کی علمی ترقی کا ذریعہ بنتے ہیں بلکہ ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے مختلف تقریبات کا بھی انعقاد کرتے ہیں۔ اسی سلسلے میں ہمارے سکول میں ایک پروقار تقریبِ تقسیمِ انعامات منعقد ہوئی. جس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبا کو انعامات اور اسناد سے نوازا گیا۔
یہ شاندار تقریب سکول کے مرکزی ہال میں منعقد کی گئی۔ جہاں طلبا، اساتذہ، والدین، اور معزز مہمانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔ جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبولﷺ پیش کی گئی۔
سکول کے پرنسپل نے استقبالیہ خطاب میں تعلیمی کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور طلبا کو مزید محنت کرنے کی تلقین کی۔ بعد ازاں، مہمانِ خصوصی نے تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبا کو اسناد، ٹرافیاں، اور انعامات پیش کیے۔
اس تقریب میں مختلف درجات کے پوزیشن ہولڈرز، غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبا، اور بہترین نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنے والے طالب علموں کو خصوصی انعامات دیے گئے۔
مہمانِ خصوصی نے اپنی تقریر میں کامیاب طلبا کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ تعلیم ہی ایک روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے طلبا کو نصیحت کی کہ وہ محنت، ایمانداری، اور مثبت سوچ کو اپنائیں۔ تاکہ وہ نہ صرف اپنی ذاتی زندگی میں کامیاب ہوں بلکہ ملک و قوم کا نام بھی روشن کریں۔
آخر میں، پرنسپل صاحب نے تمام اساتذہ، طلبا، اور والدین کا شکریہ ادا کیا۔ دعا کے ساتھ اس پروقار تقریب کا اختتام ہوا، اور شرکاء خوشی خوشی اپنے گھروں کو روانہ ہوئے۔ جبکہ انعام یافتگان کے چہروں پر خوشی کے رنگ نمایاں تھے۔
یہ تقریب نہ صرف طلبا کے لیے ایک حوصلہ افزا موقع تھا۔ بلکہ محنت اور کامیابی کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتی ہے۔ ایسی تقریبات طلبا میں آگے بڑھنے جذبہ پیدا کرتی ہیں اور انہیں مزید محنت کرنے کی ترغیب دیتی ہیں۔