پروفیسر ڈاکٹر شیر علی
پروفیسر ڈاکٹر شیر علی بطور ڈین انسٹی ٹیوٹ آف لینگویجز اینڈ لنگوسٹکس، چیئرمین اردو ڈیپارٹمنٹ، الحمد اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ آ پ پچھلے پچیس برس سے مختلف قومی اور بین الاقوامی تعلیمی اداروں میں تحقیق و تالیف اور درس و تدریس میں مصروف عمل ہیں۔آپ ہائر ایجوکیشن کمیشن، اسلام آباد سے منظور شدہ ریسرچ جرنل الحمد کے ایڈیٹر ہیں۔ آ پ نے سو سے زائد مختلف قومی اور بین الاقوامی کانفرنسوں اور سیمیناروں میں شرکت کی ہے۔ایچ ای سی سے منظور شدہ ریسرچ جرنلز میں آ پ کے پچاس سے زائد ریسرچ پیپرز شائع ہوچکے ہیں۔آ پ نے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں بھی بطور صدر شعبہ اردو تعلیمی خدمات سر انجام دی ہیں۔ آ پ کی دو تصانیف برطانیہ میں اردو شاعری اور ڈاکٹر توصیف تبسم: شخصیت اور فن بالترتیب سنگ میل پبلی کیشنز، لاہور اور اکادمی ادبیات پاکستان سے شائع ہوچکی ہیں۔ فکر اقبال اور تہذیبوں کا تصادم اور تنقیدی تناظر زیر اشاعت ہیں۔
ڈاکٹر شیر علی خان دور حاضر میں اردو زبان وادب کی خدمت میں کوشاں متحرک ترین شخصیت