ڈاکٹر صدف نقوی

ڈاکٹر صدف نقوی کا تعلق سر زمین فیصل آباد سے ہے. آپ کا شمار عہد حاضر کے اہم ادیبوں میں ہو تا ہے. آپ معروف محقق، نقاد اور شاعرہ ہیں. آپ فیصل آباد کی پہلی خواتین یو نیورسٹی، گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں بحثیت صدر شعبہ اردو اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں. آپ کا تعلق خاندان سادات سے ہے. آپ کا شجرہ نسب حضرت علی علیہ السلام سے جا ملتاہے. آ پ 18 ستمبر،1975 کو فیصل آباد کے قریب گاؤں گھمی139 ر-ب میں پیدا ہو ئیں. آپ کے والد سید اقبال حسین شاہ علا قے کی مشہور سما جی شخصیت تھے. والد ہ سیدہ شمیم اختر بڑی پر ہیز گار خا تون اورعلا قہ ھذا میں تعلیم نسواں کی با نی تھیں. تعلیمی خدمات کی وجہ سے اہل علاقہ نے انہیں “آپا جی” کا خطاب دیا. ان کی ساری زندگی خواتین کی تعلیم و تربیت کی کوششوں میں گزری. انھوں نے اس گاؤں میں ہائی سکول قائم کیا. ڈاکٹر صدف نقوی کے چار بھا ئی اور دو بہنیں ہیں. بھائی سید توقیر عباس، سید ظہیر عباس، سید وسیم عبا س، اور سید سجیل حیدر ڈاکٹر صدف نقوی سے بڑے ہیں اور بہن ڈاکٹر رباب زہرا آپ سے چھوٹی ہیں. ڈاکٹر صدف نقوی نے مڈل تک تعلیم گاؤں کے سکول سے حاصل کی. اس کے بعد میٹرک گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 2،پیپلز کالونی، فیصل آباد، ایف – اے اور بی اے کا امتحان گورنمنٹ اسلامیہ کا لج برائے خواتین، فیصل آباد سے اور ایم اے اردو کا امتحان گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج، مدینہ ٹاؤن فیصل آباد سے امتیاز ی نمبروں میں پا س کیا.18مارچ 2001،کو آپ کی شادی سجاد حیدر شیرازی سے ہوئی. 2ستمبر،2002، آ پ نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین، پیرمحل سے بطور لیکچرار اردو ملازمت کا آغاز کیا. 2014 میں آپ نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد سے ایم فل اور 2017 میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی. 2009سے آپ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں . نومبر2020 سے آپ اس جا معہ میں صدر شعبہ اردو کی حیثیت سے کام کر رہی ہیں. آپ کے زیر سایہ 14 پی ایچ ڈی سکالرز اور 45 ایم فل سکالرز نے اپنا تحقیقی کا م مکمل کرکے تعلیمی ڈگریاں حاصل کیں. آپ یونیورسٹی کی ادبی سرگرمیوں کے انعقاد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں. آپ ایچ ای سی کے دو منظور شدہ تحقیقی جرائد تحقید اور تحریر، کی مدیر ہیں. بین الاقوامی ادبی جریدۃ “ورثہ” کی ریذیڈنٹ ایڈیٹر ہیں. یہ ادبی جریدہ نیویارک، انڈیا اور پاکستان سے بیک وقت شا ئع ہو تا ہے. ڈاکٹر صدف نقوی کی تحقیق و تنقید کے حوالے سے 10 کتابیں شائع ہو چکی ہیں. 1..گوہر ادب، 2…اقبال کی فکری عالم گیر یت.. 3..شعریات سلیم.. 4.سفر عشق.. 5،قلم پارے… 6.میراث ادب، 7. رئیس شہر سخن.. 8..انار کلی ایک حقیقت ایک فسانہ. جب کہ آپ کہ او لیول کے لی آپ کی بنیادی کتب.. اردو 3247/1 اور اردو 3247/2 بھی مختلف سکولوں کے نصاب میں شامل ہیں..”. ڈاکٹر جاوید منظر – شخصیت اور فن” “زندگانی در صدف”زیر طبع ہیں۔اپ کے 80 کے قریب مضامین مختلف قومی و بین الاقوامی تحقیقی جرائد میں شائع ہو چکے ہیں. 2024 میں آپ نے آ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے پو سٹ ڈاکٹر یٹ مکمل کیا. 2022 سے آپ کو صدر شعبہ صحافت و بلا غیات کی ذمہ داری دی گئی. آپ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی، فیصل آباد میں “ویمن ڈویلپمنٹ اینڈ مینٹورنگ سنٹر”کی انچارج بھی ہیں. خواتین کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے آپ کئی تربیتی ورکشاپس اور سیمینار کا انعقاد کر چکی ہیں. آپ کی علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں آپ کو کئی اعزازات سے بھی نوازا جا چکا ہے. آپ نے بہت سی قو می و بین الاقوامی کانفرنسوں میں شریک ہو چکی ہیں. آپ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی،فیصل آباد کے فلا حی کا موں میں بھرپور حصہ لیتی ہیں. آپ کی زندگی محبت، محنت اور مثبت سوچ سے عبارت ہے.