آ

آغا سہیل

ڈاکٹر آغا سہیل (پیدائش: 6 جون، 1933ء – وفات: 26 فروری، 2009ء) پاکستان سے تعلق رکھنے و الے اردو کے ممتاز افسانہ نگار، ناول نگار، نقاد اور محقق تھے۔

ابو الجلال ندوی

ابو الجلال ندوی (پیدائش: 22 اپریل، 1894ء – وفات: 14 اکتوبر 1984ء) ہندستانی نژاد پاکستانی محقق، نقاد، معلم اور ماہرِ لسانیات تھے جنھوں نے موہن جو دڑو سے برآمد ہونے والی قدیم مہروں کی تشریح و توضیح پر تنقیدی اور وقیع کام کیا۔

ابو الخیر کشفی

ڈاکٹر ابو الخیر کشفی (پیدائش: 12 مارچ، 1932ء- وفات: 15 مئی، 2008ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو نقاد، محقق، ماہر تعلیم اور کراچی یونیورسٹی کے سابق چیرمین شعبۂ اردو تھے۔

ابو اللیث صدیقی

روفیسر ڈاکٹر ابواللیث صدیقی (پیدائش: 15 جون، 1916ء – وفات: 7 ستمبر، 1994ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے ماہرِ لسانیات، محقق، ماہرِ تعلیم، نقاد، جامعہ کراچی کے شعبہ اردو کے سربراہ اور کولمبیا یونیورسٹی کے وزٹنگ پروفیسر تھے۔

ابو الکلام قاسمی

ابو الکلام قاسمی (1950–2021ء) ایک ہندوستانی عالم، شاعر اور اردو نقاد تھے، جنھوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں فیکلٹی آف آرٹس کے ڈین کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ وہ ماہنامہ تہذیب الاخلاق کے مدیر تھے اور شاعری کی تنقید جیسی کتابیں لکھی ہیں۔ انھوں نے ناول کا فن کے عنوان سے ای ایم فاسٹر کی کتاب ایسپیکٹس آف دی نوویل کا اردو میں ترجمہ کیا ہے۔ انھیں 2009ء میں ساہتیہ اکیڈمی اعزاز سے اور 2013ء میں غالب ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

احسن فاروقی

ڈاکٹر محمد احسن فاروقی (پیدائش: 22 نومبر، 1913ء – وفات: 26 فروری، 1978ء) پاکستان کے اردو نقاد، ماہرِ تعلیم، ناول نگار اور افسانہ نگار تھے جو اپنے ناول شامِ اودھ کی وجہ سے دنیائے اردو میں شہرت رکھتے ہیں۔ احسن فاروقی کراچی یونیورسٹی اور سندھ یونیورسٹی میں انگریزی کے استاد اور بلوچستان یونیورسٹی میں پروفیسر و صدر شعبۂ انگریزی اور کلیۂ فنون کے صدر بھی رہے۔    احمد سہیل

احمد ندیم قاسمی

احمد ندیم قاسمی (20 نومبر 1916ء تا 10 جولائی 2006ء) پاکستان کے ایک معروف ادیب، شاعر، افسانہ نگار، صحافی، مدیر اور کالم نگار تھے۔ افسانہ اور شاعری میں شہرت پائی۔ ترقی پسند تحریک سے وابستہ نمایاں مصنفین میں شمار ہوتا تھا اور اسی وجہ سے دو مرتبہ گرفتار کیے گئے۔ قاسمی صاحب نے طویل عمر پائی اور لگ بھگ نوّے سال کی عمر میں انھوں نے پچاس سے زائد کتابیں تصنیف کیں

اختر انصاری اکبر آبادی

اختر انصاری دہلوی

اختر حسین رائے پوری

ڈاکٹر اختر حسین رائے پوری (پیدائش: 12 جون 1912ء- وفات: 2 جون 1992ء) پاکستان کے نامور ترقی پسند نقاد، ماہرِ لسانیات، افسانہ نگار اور مترجم تھے جو اپنی خود نوشت سوانح حیات گردِ راہ کی وجہ سے مشہور و معروف ہیں۔

ادریس آزاد

اسلم آزاد

اسلم فرخی

ڈاکٹر اسلم فرخی (انگریزی: Aslam Farrukhi)، (پیدائش: 23 اکتوبر 1923ء – وفات: 15 جون، 2016ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے نامور اردو نقاد، محقق، شاعر، سابق پروفیسر و چیئرمین شعبۂ اردو اور سابق رجسٹرار کراچی یونیورسٹی تھے۔

افتخار عارف

انتظار حسین

انتظار حسین (پیدائش: 21 دسمبر، 1925ء – وفات: 2 فروری،2016ء) اردو کے ایک ناول نگار، افسانہ نگار اور تنقید نگار تھے، انھوں نے ایک داستان اور آپ بیتی طرز پر دو کتابیں لکھیں۔ حکومت فرانس نے ان کو ستمبر 2014ء میں آفیسر آف دی آرڈر آف آرٹس اینڈ لیٹرز عطا کیا۔ انتظار حسین کا انتقال 2 فروری 2016ء کو 92 سال کی عمر میں لاہور کے ایک ہسپتال میں ہوا۔

انجم اعظمی

انور جمال

انیس ناگی

اکرم کنجاہی

ت

تاج سعید

تبسم کاشمیری

تحسین فراقی

تنظیم الفردوس

ج

جلیل قدوائی

جمیل الدین عالی

جمیل جالبی

ڈاکٹر جمیل جالبی (انگریزی: Jameel Jalibi)، (پیدائش: 12 جون 1929ء— وفات: 18 اپریل 2019ء) پاکستان کے نامور اردو نقاد، ماہرِ لسانیات، ادبی مؤرخ، سابق وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی، چیئرمین مقتدرہ قومی زبان (موجودہ نام ادارہ فروغ قومی زبان) اور صدر اردو لُغت بورڈ تھے۔ آپ کا سب سے اہم کام قومی انگریزی اردو لغت کی تدوین اور تاریخ ادب اردو، ارسطو سے ایلیٹ تک، پاکستانی کلچر:قومی کلچر کی تشکیل کا مسئلہ جیسی اہم کتابوں کی تصنیف و تالیف ہے۔

جون ایلیا

جیلانی کامران

ح

حامد حسن قادری

حجاب امتیاز علی

حمایت علی شاعر

حمید نسیم

حنیف فوق

خ

خالد اقبال یاسر

خالد جاوید

خلیل الرحمان داؤدی

خلیل الرحمان داؤدی (پیدائش: 2 مارچ، 1923ء – وفات: 26 جنوری، 2002ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے عربی، اردو اور فارسی زبان کے نامور محقق، نقاد اور ماہرِ مخطوطات تھے۔

حفیظ الرحمان واصف دہلوی

حفیظ الرحمان واصف دہلوی (1910ء – 1987ء) ایک بھارتی عالم، مفتی، ادبی نقاد اور اردو زبان کے شاعر تھے، جنھوں نے 1955ء سے 1979ء تک مدرسہ امینیہ کے مہتمم کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

ر

رئیس احمد صمدانی

رالف رسل

رحمت عزیز چترالی

رشید احمد صدیقی

رشید احمد صدیقی یوپی کے ضلع جونپور کے ایک گاؤں مڑیا میں 1894ء میں پیدا ہوئے۔ میٹرک تک جونپور میں رہے، پھر اعلیٰ تعلیم کے لیے علی گڑھ آ گئے۔ مالی حالت سے مجبور ہو کر کچہری میں ملازمت کرنے پر مجبور ہو گئے۔ چنانچہ ملازمت کے ساتھ ساتھ تعلیم بھی جاری رکھی اورفارسی میں ایم اے کیا۔ آپ نے طالب علمی کے زمانے سے مزاحیہ مضامین لکھنا شروع کیے۔ علی گڑھ میگزین کے ایڈیٹر رہے۔ 1922ء میں وہیں کالج میں پروفیسر ہو گئے اور جب یونیورسٹی بنی اور اردو ادبیات کا شعبہ قائم ہوا تو رشید احمد صدیقی کو صدر شعبہ بنا دیا گیا۔ وہ شعروادب کا بڑا ستھرا ذوق رکھتے ہیں ادب کے بڑے اچھے استاد ہیں ان کی زندگی شرافت اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کا بہترین نمونہ ہے۔ 1977ء میں ان کا انتقال ہوا۔

سجاد باقر رضوی

ڈاکٹر سجاد باقر رضوی (پیدائش: 4 اکتوبر، 1928ء- وفات: 13 اگست، 1992ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز شاعر، محقق، مترجم، نقاد اور ماہرِ تعلیم تھے جو اپنی کتاب مغرب کے تنقیدی اصول کی وجہ سے مشہور و معروف ہیں۔

سلیم احمد

سلیم احمد (پیدائش: 27 نومبر، 1927ء – وفات: یکم ستمبر، 1983ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے مشہور و معروف شاعر، نقاد، ڈراما نویس اور کالم نگار تھے۔

سلیم اختر

ڈاکٹر سلیم اختر (11 مارچ، 1934ء – 30 دسمبر 2018ء) پاکستان کے نامور اردو نقاد ،افسانہ نگار، ماہرِ لسانیات، ماہرِ اقبالیات، ادبی مؤرخ، معلم اور محقق تھے جو اپنی کتاب اردو ادب کی مختصر ترین تاریخ کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔

سید امتیاز الدین

سید امین اشرف

سید مجتبیٰ حسین

پروفیسر سید مجتبیٰ حسین (پیدائش:یکم جولائ، 1922ء – وفات: یکم اپریل، 1989ء ) پاکستان کے ممتاز اردو تنقید نگار، استاد۔ دانشور اور شاعر تھے۔

سید محمد عبد اللہ

سید معین الرحمٰن

سید وقار عظیم

سید وقار عظیم (پیدائش: 15 اگست، 1910ء – وفات: 17 نومبر 1976ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ادیب، نقاد، مترجم، محقق اور اورینٹل کالج لاہور میں اردو کی تدریسی خدمات انجام دیں۔ آپ اردو کے پہلے غالب پروفیسر اور اردو افسانوی ادب کے اولین نقاد شمار ہوتے ہیں۔

ش

شان الحق حقی

شان الحق حقی (پیدائش: 15 دسمبر 1917ء– وفات: 11 اکتوبر 2005ء) اردو زبان کے ممتاز ماہر لسانیات، محقق، نقاد، مترجم اور مدیر تھے۔

شریف کنجاہی

شفقت رضوی

شمس الرحمٰن فاروقی

شمس الرحمٰن فاروقی (وفات:25 دسمبر 2020ء) اردو ادب کے مشہور نقاد اور محقق تھے جنھوں نے تنقید نگاری سے اپنا سفر شروع کیا تھا۔ انھوں نے الہ آباد سے شب خون کا اجرا کیا جسے جدیدیت کا پیش رو قرار دیا گیا۔ اس رسالے نے اردو مصنفین کی دو نسلوں کی رہنمائی کی۔ فاروقی صاحب نے شاعری کی، پھر لغت نگاری اور تحقیق کی طرف مائل ہو گئے۔ اس کے بعد افسانے لکھنے کا شوق چرایا تو “شب خون“ میں فرضی ناموں سے یکے بعد دیگرے کئی افسانے لکھے جنہیں بے حد مقبولیت حاصل ہوئی۔ تین سال قبل انھوں نے ایک ناول لکھا، جسے عوام و خواص نے بہت سراہا۔ اس کے علاوہ انھیں عام طور پر اردو دنیا کے اہم ترین عروضیوں میں سے ایک گردانا جاتا ہے۔ غرض یہ اردو ادب کی تاریخ میں شمس الرحمٰن فاروقی جیسی کثیر پہلو شخصیت کی نظیر ملنا مشکل ہے۔

شمیم حنفی

شمیم حنفی (17 نومبر 1938ء – 6 مئی 2021ء) ایک بھارتی اردو نقاد، ڈراما نگار اور اردو ادب میں جدیدیت پسند تحریک کے حامی تھے۔ جدیدیت سے متعلق ان کی کتابوں میں “جدیدیت کی فلسفیانہ اساس” اور “نئی شعری روایت” شامل ہیں۔

شوکت سبزواری

ڈاکٹر شوکت سبزواری (پیدائش: 13 اکتوبر، 1908ء – وفات: 19 مارچ، 1973ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز ماہرِ لسانیات، نقاد، محقق اور شاعر تھے جو اپنی کتابوں اردو لسانیات، اردو قواعد اور اُردو زبان کا اِرتقا کی وجہ سے دنیائے اردو میں شہرت رکھتے ہیں۔

ص

صفدر حسین زیدی

ڈاکٹر سید صفدر حسین زیدی (پیدائش: 12 مئی 1919ء – وفات: 15 جنوری 1980ء) اردو کے نامور شاعر، نقاد، محقق اور مؤرخ تھے۔

صہبا لکھنوی

صہبا لکھنوی (پیدائش: 25 دسمبر، 1919ء- وفات: 30 مارچ، 2002ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز شاعر، نقاد اور ماہنامہ افکار کے مدیر تھے۔

ط

طاہر تونسوی

ع

عابد علی عابد

عارف عبد المتین

عبادت بریلوی

پروفیسر ڈاکٹر عبادت بریلوی (پیدائش: 14 اگست 1920ء- وفات: 19 دسمبر 1998ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے نامور اردو نقاد، محقق، معلم، خاکہ نگار اور سفرنامہ نگار تھے جو اپنی تصنیف اردو تنقید کا ارتقا کی وجہ سے مشہور و معروف ہیں۔

عبد الستار صدیقی

عبد العزیز خالد

عبد القوى دسنوى

عبدالمغنی (بہار)

عزیز احسن

عبد العزیز خان المعروف ڈاکٹر عزیز احسن (پیدائش: 31 اگست 1947ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے نعت گو شاعر، ادبی نقاد اور محقق ہیں۔جامعہ کراچی سے اردو نعتیہ ادب کے انتقادی سرمائے کا تحقیقی مطالعہ کے عنوان پر پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی ہے۔نعتیہ ادب کی تنقید پر سند مانے جاتے ہیں۔

عزیز حامد مدنی

عزیز حامد مدنی 15 جون 1922ء کو رائے پور، ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ عزیز حامد مدنی بنیادی طور پر روایتی غزلیہ لہجے میں چھپے ھوئے تازہ عشقیہ المیات اور واردات کے شاعر تھے۔ ان کی شاعرانہ افسردگی اور اداسی میں ناسٹلجیائی تہذیب کا گم گشتہ رومانس چھپا ہوا ہے۔

عشرت رحمانی

عشرت رحمانی (پیدائش: 16 اپریل، 1910ء – وفات: 20 مارچ، 1992ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز نقاد، محقق،ڈراما نویس، مؤرخ اور مترجم تھے۔

عطش درانی

ڈاکٹر عطش درانی (22 جنوری 1952ء – 30 نومبر 2018ء) پاکستان کے ایک ماہر لسانیات، محقق، تنقید نگار، مصنف، ماہر تعلیم اور ماہر علم جوہریات تھے۔ انھوں نے 275 کتابیں لکھیں اور متعدد اطلاقیے بنائے۔ نیز اردو اور انگریزی میں 500 مقالے لکھے۔ عطش درانی کی ان علمی و تحقیقی خدمات پر انھیں تمغہ امتیاز اور ستارۂ امتیاز سے نوازا گیا

غ

غلام حسین ذو الفقار

پروفیسر ڈاکٹر غلام حسین ذو الفقار (پیدائش: 15 اگست، 1924ء – وفات: 13 جون، 2007ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز محقق، نقاد، مؤرخ، ماہرِ اقبالیات، ماہرِ تعلیم اور جامعہ پنجاب میں شعبۂ اردو کے صدر تھے۔

غلام رسول مہر

غلام مصطفٰی خان

ف

فارغ بخاری

فخر زمان

فرمان فتح پوری

ڈاکٹر فرمان فتح پوری پاکستان سے تعلق رکھنے والے مصنف، محقق، ماہرِ لسانیات، نقاد، معلم اور مدیر تھے۔ وہ جامعہ کراچی کے شعبہ اردو کے سربراہ اور اردو لغت بورڈ کے مدیر اعلیٰ بھی رہے۔

سجاد حیدر شاہ

ق

قابل اجمیری

قاضی احمد میاں اختر جوناگڑھی

م

مالک رام

مالک رام مالک رام باویجا (پیدائش: 22 دسمبر 1906ء– وفات: 16 اپریل 1993ء) کا قلمی نام تھا جو ایک مشہور اردو، فارسی اور عربی عالم تھے۔ انھیں اپنی شاہکار تخلیق “تذکرہ معاصرین” پر 1983ء میں ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ ملا۔ اردو اور فارسی کے مشہور شاعر مرزا غالب پر حرفِ آخر ہونے کے علاوہ مالک رام اپنے دور کے مشہور مصنف اور نقاد بھی تھے

مجنوں گورکھپوری

پروفیسر مجنوں گورکھپوری (پیدائش: 10 مئی1904ء – وفات: 4 جون 1988ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے ممتاز محقق، افسانہ نگار، نقاد، مترجم اور پروفیسر تھے۔

محسن بھوپالی

محمد الیاس الاعظمی

محمد باقر (مصنف)

محمد بشیر رانجھا

محمد حسن عسکری

محمد صفدر میر

مختار صدیقی

مرزا حامد بیگ

مسعود حسین خان

مسعود حسین خان (28 جنوری 1919ء-16 اکتوبر 2010ء) ماہر لسانیات، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سماجییات کے پروفیسر اوردہلی میں موجود مرکزی جامعہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق وائس چانسلر ہیں۔

مشفق خواجہ

مشفق خواجہ (پیدائش: 19 دسمبر،1935ء – وفات: 21 فروری، 2005ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے ممتاز محقق، شاعر، نقاد اور کالم نگار تھے۔

مظفر علی سید

مظفر علی سید (پیدائش: 6 دسمبر، 1929ء – وفات: 28 جنوری، 2000ء) پاکستان سے تعلق رکھنے و الے اردو زبان کے ممتاز نقاد، محقق اور مترجم تھے۔

معین الدین عقیل

ڈاکٹر معین الدین عقیل (پیدائش: 25 جون، 1946ء) پاکستان کے پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے نامور نقاد، محقق اور اردو کے پروفیسر ہیں۔انھوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ اردو کی تدریس میں گزارا اور اٹلی، جاپان اور پاکستان کی مختلف جامعات میں تدریسی خدمات انجام دیں۔ ان کی تصنیف جنگ آزادی میں اردو کا حصہ کافی شہرت رکھتی ہے۔

ملک زادہ منظور احمد

ممتاز حسین (مصنف)

پروفیسر ممتاز حسین (پیدائش: یکم اکتوبر، 1918ء – وفات: 15 اگست، 1992ء) اردو کے ممتاز ترقی پسند نقاد اور محقق تھے۔ ان کی کتاب مارکسی جمالیات اردو میں تنقید کی اہم ترین کتب میں شمار ہوتی ہے۔

ممتاز شیریں

ممتاز شیریں (پیدائش: 12 ستمبر 1924ء- وفات: 11 مارچ 1973ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والی اردو کی پہلی خاتون نقاد، تانیثیت (Feminism) کی علم بردار، افسانہ نگار، مترجم اور ادبی مجلے نیا دور کی مدیر تھیں۔

منصور آفاق

منظور حسین شور

پروفیسر منظور حسین شور (پیدائش: جولائی، 1910ء – وفات: 8 جولائی، 1994ء) اردو اور فارسی کے ممتاز شاعر، نقاد اور ماہرِ تعلیم تھے۔

مہر عبد الحق سومرہ

ڈاکٹر مہر عبد الحق سومرہ (پیدائش: یکم جون، 1915ء – وفات: 23 فروری، 1995ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے سرائیکی اور اردو کے ممتاز محقق، ماہرِ لسانیات، نقاد اور مترجم تھے جو اپنی کتابوں ملتانی زبان اور اس کا اردو سے تعلق اور قرآن پاک کا سرائیکی ترجمہ کی وجہ سے مشہور و معروف ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کی مشہور تصنیف ہندو صنمیات ہے۔ یہ کتاب اردو زبان میں ہندومت کے دیوتاؤں کے تفصیلی تعارف پر مشتمل ہے۔

نادم سیتاپوری

ناصر عباس نیر

نجیب جمال

نظیر صدیقی

پروفیسر نظیر صدیقی (پیدائش: 7 نومبر، 1930ء – وفات: 12 اپریل، 2001ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز نقاد، شاعر، محقق اور انشائیہ نگار تھے۔

نیاز فتح پوری

نیاز فتح پوری ندوی (تخلص: نیاز محمد خان[2]؛1884ء – 1966ء) برصغیر پاک و ہند کے ممتاز عقلیت پسند دانشور، شاعر، انشا پرداز، افسانہ نگار اور نقاد تھے۔

وارث علوی

پروفیسر وارث علوی (پیدائش: 11 جون، 1928ء – وفات: 9 جنوری،2014ء) بھارت کے ممتاز اردو نقاد، ڈراما نویس، محقق اور پروفیسر تھے۔

وزیر آغا

ڈاکٹر وزیر آغا کی پیدائش 18مئی 1922ء کو سرگودھا میں ہوئی تھی اور انھوں نے 1943 ء میں گورنمنٹ کالج لاہو ر سے معاشیات میں ایم اے کیا تھا۔ پی ایچ ڈی کی ڈگری انھوں نے جامعہ پنجاب سے 1956ء میں حاصل کی۔ اپنی ادبی صحافت کا آغاز انھوں نے ادبی دنیا لاہو ر کے جوائنٹ ایڈیٹیر کی حیثیت سے 1960ء میں کیا تھا پھر انھوں نے لاہور سے اپنا سہ ماہی رسالہ اوراق 1965ء میں شائع کرنا شروع کیا۔ جو 2003ء تک باقاعدگی سے شائع ہوتا رہا اور ان برسوں میں اس رسالے نے تو تین ادبی نسلوں کی آبیاری کی اوراق نے مضامین نو کے انبار لگا دیے۔

وفا راشدی

عبد الستار خان المعروف ڈاکٹر وفا راشدی (پیدائش: یکم مارچ 1926ء – وفات: یکم نومبر 2003ء) اردو زبان کے نامور ادیب، شاعر، محقق اور نقاد تھے۔ ان کی تصانیف اردو کی ترقی میں اولیائے سندھ کا حصہ اور بنگال میں اردو کافی شہرت رکھتی ہے۔

ڈاکٹر شاداب احسانی

زمرہ جات:

نقاد بلحاظ قومیتپیشہ ہائے اردو زباناردو ادب

اس صفحہ میں آخری بار مورخہ 2 جون 2018ء کو 17:20 بجے ترمیم کی گئی۔

تمام متن کری ئیٹیو کامنز انتساب / یکساں-شراکت اجازت نامہ کے تحت دستیاب ہے، اضافی شرائط بھی عائد ہو سکتی ہیں۔ تفصیل کے لیے استعمال کی شرائط ملاحظہ فرمائیں۔ خیال رہے کہ ویکیپیڈیا® ایک غیر منفعت بخش تنظیم ویکی میڈیا فاؤنڈیشن انکارپوریشن کا تجارتی مارکہ ہے۔