Dr.Atika Maheen
Assistant Urdu Teacher
Allahabad,U.P
India

شعور کیا ہے؟
خود اپنے بارے میں علم ہونا
یا سب جہانوں کا درک رکھنا
کہیں گفا میں بھٹکتی روحوں سے آشنائی
کسی سمندر کی تہہ میں موجود ساری خلقت کی رونمائی
یہی نہیں ہے؟
تو اور کیا ہے؟
سڑک پہ پھرتی عجیب مظلوم آدمیت
کڑی دوپہری میں اینٹ سر پر اٹھانے والے دیہاڑی مزدور
یا سرد شاموں میں خاک صورت
سبھوں کی حالت سے واقفیت
شعور یہ ہے؟
اگر نہیں ہے
تو پھر یہ ہوگا
کہ فرد کے اندرون خانہ
میں حسیت کی ہوں جتنی پرتیں
انھیں کی تہہ کو کھنگالنے پر
یقیں نہیں تو گماں کی صورت
کوئی نظریہ یا کوئی تھیوری تو ہو برآمد
کہ جس سے تحت الشعورسے لاشعور
کی منزلوں کا کوئی کرے تعین
یا پھر یہ ہوگا
کہ ذہن انساں کے دائرے میں
جو نقش مربوط ہو رہے ہوں
اسی کی بخیہ گری کو
پیمانہء شعوری قرار دے کر
نکات مخفی کی سب تہوں کو
بیان کرنا
اگر یہی ہے
تو پھر سہی ہے!