ہمایوں
1922ء میں لاہور سے جاری ہونے والا ایک علمی و ادبی مجلہ تھا۔ اس کے بانی مدیر میاں بشر احمد اور شریک مدیر حامد علی خاں تھے۔ سر شیخ عبد القادر اور علامہ اقبال اس کے سرپرستوں میں شامل تھے۔ ادب کو زندگی کا ترجمان اور عکس بنانے میں ہمایوں نے بدستور کام کرتا رہا۔ علمی متانت اور علمی معیار کا حسین امتزاج ہمایوں 35 برس تک جاری رہ کر بند ہو گیا-