اردو مرکز (ورثہ فاؤنڈیشن نیو یارک )
اردو مرکز نیو یارک کا 1989ء میں قیام دراصل اردو زبان و ادب کو عالمی سطح پر متعارف کرانے اور اسے فروغ دینے کے لیے عمل میں آیا۔ یہ ادارہ امریکہ میں اردو ، ادیبوں، شاعروں اور محققین کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتا رہا ہے۔ اس کا مقصد نہ صرف اردو ادب کے فروغ کے لیے مختلف پروگرامز اور سرگرمیاں منظم کرنا ہے، بلکہ اردو زبان کی ثقافت اور تاریخ کو بھی نئی نسل تک پہنچانا ہے۔ اردو مرکز کے ذریعے، نیو یارک جیسے عالمی شہر میں اردو زبان کا تنوع اور اس کی مقبولیت مزید بڑھ رہی ہے۔
اُردو مرکز نیویارک ایک غیر سیاسی، غیر مذہبی، اور رنگ و نسل کی تفریق سے بالاتر ایک ادبی، ثقافتی اور علمی ادارہ ہے جو عالمی سطح پر اُردو زبان و ادب، مشرقی ثقافت، اور علمی و فنی اقدار کے فروغ کے لیے گذشتہ کئی دہائیوں سے سرگرمِ عمل ہے۔
یہ ادارہ اکتوبر 1989ء میں قائم ہوا اور تب سے لے کر آج تک اُردو زبان و ادب کی ترویج و اشاعت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اُردو مرکز نیویارک نے نہ صرف نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کی بلکہ بے شمار ممتاز ادیبوں، شاعروں اور اہلِ قلم کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرایا۔
اس ادارے کے تحت اہلِ قلم کانفرنس، ادبی سیمینارز، مشاعرے، ممتاز اہلِ قلم کے خصوصی لیکچرز، کتابوں کی اشاعت و رونمائی، اور نامور ادیبوں و شاعروں کے اعزاز میں تقریبات کا انعقاد تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ اُردو مرکز نیویارک اپنی ادبی و ثقافتی خدمات کے ذریعے اُردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے ایک مضبوط پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔
:اُردو مرکز نیویارک کی تاریخی کامیابی
اقوامِ متحدہ میں پہلی عالمی اُردو کانفرنس اُردو مرکز نیویارک نے 24 جون 2000ء کو اقوامِ متحدہ میں اُردو کی پہلی عالمی کانفرنس منعقد کر کے ایک تاریخی سنگِ میل عبور کیا۔ اس غیر معمولی کانفرنس میں پاکستان، بھارت، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، جرمنی، کینیڈا، اور شمالی امریکہ کی مختلف ریاستوں سمیت دنیا بھر سے نامور اہلِ قلم نے شرکت کی۔
اس موقع پر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل عزت مآب کوفی عنان، امریکی نائب صدر محترم ایل گور، صدرِ پاکستان، صدرِ بھارت، نیویارک اسٹیٹ کے گورنر، نیویارک سٹی کے میئر، اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے سفیر، اور کینیڈا و برطانیہ کے وزرائے اعظم کے دفاتر سے خصوصی پیغامات موصول ہوئے۔ ان پیغامات میں اُردو مرکز نیویارک کی خدمات کو سراہا گیا اور عالمی سطح پر اُردو زبان و ادب کے فروغ میں اس ادارے کے کردار کی تحسین کی گئی۔
علاوہ ازیں، دنیا کے دیگر کئی ممالک سے معتبر ادیبوں، نقادوں، شاعروں، صحافیوں، اور علمی و ادبی شخصیات نے اپنے پیغامات میں اُردو مرکز نیویارک کی انتھک جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس تاریخی کانفرنس کے موقع پر اُردو مرکز نیویارک نے اُردو زبان کے پہلے عالمی ایوارڈ “نشانِ اُردو” کا بھی آغاز کیا، جو اُردو زبان و ادب میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو عطا کیا جاتا ہے۔
یہ کانفرنس نہ صرف اُردو زبان کے عالمی وقار کا مظہر تھی بلکہ اس نے اُردو مرکز نیویارک کو بین الاقوامی سطح پر ایک اہم ادبی و ثقافتی ادارے کے طور پر مستحکم کر دیا۔
جون 2025ء میں صدر جو بائیڈن نے اُردو مرکز کے بانی صدر جناب رئیس وراثی کو ان اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم اچیویمنٹ ایوارڈ سے نوازا ہے۔
یہ میڈل نیویارک اسمبلی کی رکن جیسیکا گونزالز نے پیش کیا۔
:اُردو مرکز نیو یارک کے اہم مقاصد
:اردو زبان و ادب کا فروغ
اردو مرکز کا اہم مقصد اردو زبان و ادب کو امریکہ اور دیگر غیر ملکی ممالک میں فروغ دینا ہے تاکہ اردو کے شوقین افراد کو ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جا سکے جہاں وہ اپنی زبان و ثقافت سے جڑے رہیں۔
:ادبی سرگرمیاں اور پروگرامز
اردو زبان کے ادبی ذوق کو بڑھانے کے لیے مختلف ادبی محافل، مشاعرے، سیمینارز، ورکشاپس، اور تقاریب کا انعقاد کرنا تاکہ اردو کے فنون اور روایات کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔
:اردو کے معیاری مواد کا تحفظ
اردو ادب، شاعری، نثر، اور تاریخی مواد کو محفوظ رکھنا اور نئی نسل تک اس کا مؤثر انداز میں ترجمہ اور اشاعت کرنا۔
:اردو ثقافت کا تعارف
اردو کے ساتھ جڑی ہوئی ثقافتی ورثے اور روایات کو عالمی سطح پر متعارف کرانا تاکہ اردو بولنے والے افراد کی ثقافت کا قیمتی حصہ عالمی سطح پر تسلیم کیا جائے۔
:تعلیمی خدمات
اردو زبان سیکھنے والوں کے لیے کورسز اور تعلیمی پروگرامز فراہم کرنا تاکہ طلبہ اردو سیکھنے میں آسانی محسوس کریں اور اردو کے حوالے سے تعلیمی معیار بہتر ہو۔
اردو ادب کی عالمی سطح پر نمائندگی: اردو ادب کو عالمی سطح پر فروغ دینا اور اردو کے معروف ادیبوں، شاعروں، اور محققین کو عالمی سطح پر متعارف کرانا تاکہ ان کا کام دنیا بھر میں پہچانا جائے۔
:اردو زبان میں تحقیق اور مطالعات کی حوصلہ افزائی
: اردو کے مختلف پہلوؤں پر تحقیق کی حوصلہ افزائی کرنا، تاکہ اردو کے ادب و ثقافت پر گہرائی سے مطالعہ کیا جا سکے۔
اردو مرکز نیو یارک کے یہ مقاصد اسے ایک اہم ادارہ بناتے ہیں جو اردو زبان و ادب کے فروغ اور اس کے تحفظ میں سرگرم عمل ہے۔
اردو مرکز نیویارک گزشتہ تین دہائیوں سے اردو زبان و ادب کے عالمی فروغ کے لیے سرگرم عمل ہے۔ اس کے زیرِ انتظام دنیائے اردو کا پہلا عالمی ادبی جریدہ “ورثہ” نیویارک، کراچی، اور دہلی سے بیک وقت کامیابی سے شائع کیا جار رہا ہے۔اور اب ایک نیا منصوبہ وقت کی ضرورت اُردو زبان و ادب کی زخیر معلومات ورثہ اردو ویب سائٹ
یہ ویب سائٹ صرف اردو کے علمی اور ادبی مواد کی ترویج کے لیے نہیں ہے بلکہ یہ ہمارے نوجوانوں اور عالمی سطح پر اردو زبان سیکھنے والوں کے لیے بھی ایک اہم ذریعہ بنے گی۔ اس سے نہ صرف ہمیں اردو کے جید لکھاریوں اور شاعروں کو دنیا کے سامنے لانے کا موقع ملے گا بلکہ اردو زبان کے بڑھتے ہوئے اثرات کو بھی مزید مستحکم کیا جا سکے گا۔
آج ہم ایک ایسے دور میں ہیں جہاں ٹیکنالوجی نے ہر شعبہ زندگی کو متاثر کیا ہے۔ اس ویب سائٹ کی لانچنگ اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ ورثہ فاؤنڈیشن نے اردو ادب اور ثقافت کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کی کامیاب کوشش کی ہے۔ اس ویب سائٹ کے ذریعے ہم دنیا بھر میں اردو کو ایک مضبوط، مستحکم اور جاندار زبان کے طور پر پیش کرنے میں کامیاب ہوں گے۔
آنے والے دنوں میں ہم اس ویب سائٹ کو مزید مواد سے بھرنے اور اس کی فعالیت کو مزید بڑھانے کی کوشش کریں گے تاکہ یہ پلیٹ فارم ہر اردو شوقین کے لیے ایک کامیاب ذریعہ بن سکے۔ یہ ویب سائٹ نہ صرف اردو کے ادب کو فروغ دے گی بلکہ ہمارے معاشرتی، ثقافتی اور تعلیمی منظرنامے میں بھی نئے افق تلاش کرے گی۔
ورثہ فاؤنڈیشن کی یہ کاوش اردو زبان و ادب کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ویب سائٹ میں ورثہ نیوز پیپر، ورثہ فورم، ورثہ ٹی وی، اردو لائبریری اور دیگر علمی و ادبی ذخائر کی دستیابی اردو کے شائقین کے لیے ایک انقلابی قدم ثابت ہوگی، خاص طور پر جب یہ مواد سات زبانوں میں ترجمے کی سہولت کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہو۔
اردو مرکز کے عالمی مشاورتی اجلاس میں یہ منصوبہ منظور کیا گیا کہ 2025ء سے اردو زبان و ادب کے فروغ کے دائرے کو دیگر ممالک تک بھی وسعت دی جائے۔ اس مقصد کی تکمیل کے لیے “ورثہ فاؤنڈیشن” کا قیام عمل میں لایا گیا، جس کے اہم مقاصد درج ذیل ہیں
اردو زبان وادب کے عالمی فروغ کےلئے ادارے ورثہ فاؤنڈیشن انٹر نشنل کے اغراض و مقاصد
:اردو زبان کا عالمی سطح پر فروغ
اردو زبان کو دنیا بھر میں متعارف کروانا، اس کے اثرات اور اہمیت کو اجاگر کرنا اور دیگر زبانوں میں اس کا ترجمہ اور مطالعہ بڑھانا۔
:اردو ادب کا تحفظ اور ترقی
اردو ادب کے مختلف شعبوں جیسے شاعری، نثر، افسانہ نگاری، اور ڈرامہ نگاری کا تحفظ اور ان کی جدید دنیا کے مطابق ترقی کرنا۔
:تعلیمی پروگرامز کا انعقاد
اردو زبان کی تعلیم کے لئے کورسز اور ورکشاپس کا انعقاد، جہاں دنیا بھر کے افراد اردو سیکھ سکیں اور اس کی ادبی اہمیت کو سمجھ سکیں۔
:بین الاقوامی اردو کانفرنسز اور سیمینارز کا انعقاد
اردو ادب اور زبان سے متعلق بین الاقوامی سطح پر کانفرنسز اور سیمینارز کا انعقاد تاکہ اردو کے ماہرین، ادیبوں، شاعروں اور محققین کو ایک پلیٹ فارم ملے۔
:اردو ادب کی عالمی مطبوعات
اردو کتابوں، رسالوں، اور اشاعتوں کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانا اور مختلف زبانوں میں ان کا ترجمہ کرنا۔
:اردو کے فروغ میں نوجوانوں کی شمولیت
نوجوان نسل کو اردو ادب اور زبان سے روشناس کرانا تاکہ وہ اسے اپنائیں اور اس کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔
:ثقافتی تبادلے کی حوصلہ افزائی
اردو ادب کی ثقافت، تاریخ اور اس کے اثرات کو عالمی سطح پر متعارف کرانا اور مختلف ثقافتوں کے ساتھ اردو کے حوالے سے تبادلہ خیال کرنا۔
:اردو کے معیاری اصولوں کی ترویج
اردو کے رسم الخط، گرامر، لغت اور اس کی ادبی بنیادوں کو مستحکم کرنا اور ان کے صحیح استعمال کی حوصلہ افزائی کرنا۔
:اردو ادبی مکتبہ فکر کی تخلیق اور بحالی
اردو ادب کی قدیم و جدید کتابوں، مقالات، اور تحریروں کا ذخیرہ بنانا اور اس کا مطالعہ کرنا تاکہ اردو کی تاریخ کو زندہ رکھا جا سکے۔
:عالمی اردو نیٹ ورک کا قیام
دنیا بھر میں اردو بولنے والے افراد کے لیے ایک نیٹ ورک تشکیل دینا تاکہ وہ آپس میں رابطہ کر سکیں اور اردو کے فروغ میں تعاون کر سکیں۔
یہ اغراض و مقاصد ادارے کی حکمت عملی کو عالمی سطح پر اردو زبان و ادب کی ترویج اور تحفظ کی جانب مرکوز کریں گے۔
:اردو کے جدید وسائل کا استعمال
اردو کی ترویج کے لئے جدید ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کا استعمال بڑھانا۔ ویب سائٹس، موبائل ایپس اور آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے اردو ادب کو فروغ دینا اور اردو کے مواد کو ڈیجیٹل دنیا میں موجودگی فراہم کرنا۔
:اردو کے مختلف لہجوں اور انواع کا تحفظ
اردو کے مختلف لہجوں (مثلاً دہلوی، لکھنوی، لاہورئی) اور اس کے مختلف اصناف جیسے کلاسیکی اور جدید شاعری، غزل، نظم، اور افسانہ نگاری کو محفوظ کرنا اور ان کا عالمی سطح پر تعارف کرانا۔
:مقامی زبانوں میں اردو کا فروغ
مختلف زبانوں اور ثقافتوں کے حامل افراد میں اردو کو ذریعہ اظہار کے طور پر اپنانے کی کوشش کرنا تاکہ اردو کو دیگر زبانوں کے ساتھ تعامل کا موقع ملے۔
:اردو کا سائنسی اور فنی میدان میں استعمال
اردو زبان کو سائنسی، فنی اور دیگر جدید شعبوں میں استعمال کے قابل بنانا۔ اس کے لیے مختلف سائنسی اور تکنیکی مواد کا اردو میں ترجمہ اور اردو میں سائنسی تحقیق کی حوصلہ افزائی کرنا۔
:ادبی میلے اور تقریبات کا انعقاد
اردو ادب کے عالمی میلوں اور ادبی تقریبات کا انعقاد تاکہ اردو ادب کے مختلف پہلوؤں پر بحث و مباحثہ ہو سکے اور عالمی سطح پر اردو کے متعلق آگاہی بڑھائی جا سکے۔
اردو شاعری کے عالمی اشاعتی نیٹ ورک کی تشکیل: اردو شاعری کو عالمی سطح پر پھیلانے کے لئے بین الاقوامی شاعروں، ادیبوں اور ادب دوستوں کا نیٹ ورک تشکیل دینا تاکہ اردو شاعری کو نئے قارئین تک پہنچایا جا سکے۔
:اردو تحقیق اور تحقیقی اداروں کا قیام
اردو ادب اور زبان کی تحقیق کے لئے بین الاقوامی سطح پر تحقیقی ادارے قائم کرنا جو اردو کی مختلف اصناف اور اس کے تاریخ و ارتقاء پر تحقیق کریں اور نئے علمی کام پیش کریں۔
:اردو ادب کے عالمی سفیر تیار کرنا
اردو ادب کے عالمی سطح پر سفیر تیار کرنا جو دنیا بھر میں اردو کی ترویج اور اس کے ادبی ورثے کی حفاظت کے لیے کام کریں